وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد

وزیراعلیٰ سے ملاقات ، صوبے میں امن وامان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق، چینی باشندوں پر حملے کی مذمت

جمعرات 28 مارچ 2024 20:05

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد، وزیراعلیٰ سے ملاقات ، صوبے میں امن وامان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق۔ وفاقی وزیر داخلہ وزیراعلیٰ ہائوس پہنچے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق کیاگیا ملاقات میں گذشتہ روز چینی باشندوں پر حملے کی مذمت۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کا چینی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن وامان صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین مقصد ہے صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا اس مقصد کے لئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے، خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں