وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق

بدھ 17 اپریل 2024 22:37

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ جان لیپاوسکی نے بدھ کو ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آئندہ سال پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے درمیان تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں