وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈی آئی خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور کسٹم کے 4اہلکاروں اور ایک بچی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔وزیر داخلہ نے شہدا کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں