باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور

پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ

بدھ 1 مئی 2024 18:52

باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتاپنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے ،وردی پہن کر ٹک ٹاک تو اچھی بن سکتی ہے لیکن اس سے مسائل حل نہیں ہو سکتے ،میں کچھ کہتا ہوں تو سارے میرے پیچھے پڑجاتے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس الیکشن میں دھاندلی کی آلہ کار بنی تھی۔

(جاری ہے)

وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہو تے۔پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں معاشی صورتحال بہتر تھی اور عالمی اداروں کی جانب سے معاشی اعشاریہ میں بہتری کی نشاندہی بھی کی گئی تھی جبکہ پی ڈی ایم کی سولہ ماہ کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جس میں ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی اور انہوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں