پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی

3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجا جائے گا

بدھ 1 مئی 2024 18:52

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پاکستان کی جانب سے ملک کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

(جاری ہے)

خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے چین کے قمری مشن چانگ ای سکس کا حصہ بن گیا، نیا مصنوعی سیارہ تیار کر لیا گیا ہے، مصنوعی سیارے کا وزن 7 کلو گرام ہوگا جس میں دو آپٹیکل کیمرے نصب ہوں گے، جس کے ساتھ ہی پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں یہ مشن تین مئی کو روانہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ 3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجا جائے گا، مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلاء میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں