صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ

جمعہ 19 اپریل 2024 16:44

صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی تاہم اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر جو رویہ اختیار کیا وہ افسوسناک ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ آئین کے آرٹیکل 56 صدارتی خطاب کے حوالے سے ہے جس کے تحت اسمبلی کے ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 60 کے تحت صدارتی خطاب پر بحث کی جاتی ہے جس کیلئے اسمبلی میں بحث کیلئے تحریک ایجنڈے پر شامل نہیں ہے یہ آئین کی خلاف ورزی ہے جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی نہیں ہو رہا۔ ایجنڈے پر آئٹم لانا باقی ہے۔ یہ آئین سے روگردانی نہیں ہے۔ صدارتی خطاب پر بحث کی تحریک لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سربراہ مملکت کے خطاب کے موقع پر جس رویئے کا اظہار کیا گیا وہ افسوسناک ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں