اسلام آباد،قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 16اشتہا ری مجرمان گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) اسلام آباد پولیس کا قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری ہے، پولیس ٹیمو ں نے قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 16اشتہا ری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جا ری ہے،پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیموں نے سنگین جر ائم میں ملوث 16 اشتہا ری مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران تلاشی اور جانچ پڑتال کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کرتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گردگھیرا تنگ کریں اورانکو گرفتار کر کے جلد مقدمات کو یکسو کریں، ڈی آئی جی اپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمر جنسی ہیلپ لائن پکار-''15یا''آئی سی ٹی ایپ ''15پر فوری اطلا ع دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں