فیڈرل بورڈ آف ریونیو مسلسل وزیراعظم کے ریڈار پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کو او ایس ڈی بنائے جانے کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

بدھ 1 مئی 2024 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو مسلسل وزیراعظم کے ریڈار پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کو او ایس ڈی بنائے جانے کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں انکوائرری کمیٹی قائم کردی،کمیٹی 72 گھنٹو ں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں نقائص و خامیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے یلئے وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سی ڈی اے کے ممبر ٹیکنالوجی نعمان خالد،این آئی ٹی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر نجیب بھٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری لائ اینڈ جسٹس ڈویڑن اویس نعمان کنڈی شامل ہیں دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ کمیٹی قائم کی ہے کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں بڑے پیمانے پر خامیوں سمیت ہوشربائ انکشافات کئے گئے تھے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خامیوں اور نقائص کی وجہ سے اس سسٹم کے آپریشنل ہونے میں تاخیر اور سنگین نوعیت کی خامیوں کی وجہ سے حکومتی خزانے کو پہنچنے والے مسلسل نقصان کے ذمہ داروں کا تعین کرے گ اور اپنی انکوائری رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کرکے 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی دستاویز کے مطابق انکوائری کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کردیئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے کنٹریکٹ کیلئے ڈیزائن کردہ ناقص آر ایف پی کی منظوری دینے والے ذمہ داروں کا تعین کرے گی اس کے علاوہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کی شق کے بغیر وائنڈرز کے ساتھ ناقص اور خرابیوں پر مبنی سروس ڈلیوری ایگریمنٹ(ایس ڈی ای)پر دستخط کرنے کی اجازت دینے والے ذمہ داروں کا تعین کرے گی اسی طرح سیکٹورل کمیٹیوں کے قیام اور نگرانی کیلئے بورڈ (اوور سائٹ بورڈ)کی تشکیل میں غیر معمولی تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی انکوائری کمیٹی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے وائنڈرز کی طرف سے کی جانیوالی نشاندہی کے باوجود سامنے آنے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے درکار ترامیم نہ کرنے کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی ٹریس سسٹم لنک کی مسنگ اور ٹیکس کلکشن اور اشیائ کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیٹا کے استعمال نہ کرنے کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی کمیٹی کی طرف سے جن عناصر کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا انکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں