اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ

عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے،سعودی عرب کے وفد کا پاکستان کو دورہ بہت کامیاب رہا، سعودی عرب وفد کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد ممکن ہوا،بھارتی وزیر خارجہ کا بیان عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سفارت کاروں کو غیر قانونی بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے،بھارت کے اقوام متحدہ میں پاکستان اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،، ممتاززہراہ کی بریفنگ

جمعہ 19 اپریل 2024 19:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان نے کہاہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے،سعودی عرب کے وفد کا پاکستان کو دورہ بہت کامیاب رہا، سعودی عرب وفد کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد ممکن ہوا،بھارتی وزیر خارجہ کا بیان عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سفارت کاروں کو غیر قانونی بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے،بھارت کے اقوام متحدہ میں پاکستان اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

جمعہ کو یہاں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوج نے ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان کہاکہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی رپورٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں سعودی عرب کے وفد کے پاکستان دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے وفد کا پاکستان کو دورہ بہت کامیاب رہا، سعودی عرب وفد کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد ممکن ہوا،۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں صنعت، آبی وسائل سمیت دیگر سیکٹر پر کام کرنے کا عزم دیکھا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزارئے خارجہ نے غزا میں سیز فائر پر اتفاق کیا، وزیر اعظم کی دورہ سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ روز فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ویٹو سے مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنی مذہبی آزادیوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان افسوسناک ہے، بھارتی وزیر خارجہ کا بیان عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سفارت کاروں کو غیر قانونی بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو بھارت 1948 میں اقوام متحدہ میں لے کر گیا، بھارت کے اقوام متحدہ میں پاکستان اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں