پاکستان کوسکیورٹی،اندرونی اور علاقائی مسائل چیلنجز ہیں،یوسف رضا گیلانی

منگل 23 اپریل 2024 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) چئیر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ایک دھائی تک لڑنے کے بعد میں یہ بات کر رہا ہوں، دہشت گردی کے بعد دیگر جرائم بڑا مسئلہ ہے،غزہ میں جاری جنگ کو بند کرانا دنیا کی سب سے اہم ترجیح ہونا چاہیئے ،فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی طاقتوں کے درمیان تاحال اختلافات ہیں۔

لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب میں چئیر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں سیاسی طاقتوں کے درمیان اختلاف موجود ہیں جس کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات شروع کرنا ہونگے افراط زر ملکی تاریخ میں سب سے بلند سطح پر ہے پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے فی کس ا?مدنی میں کمی ہورہی ہے،پاکستان کو ماحولیاتی میدان میں بہت سے مسائل کا سامنا ہیسیلاب، بارشیں، بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور دیگر مسائل سے مشکلات بڑھ رہیں ہیں تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ پاکستان نے ادویات سازی میں ایف ڈی اے اور عالمی ادارہ صحت کے معیارات کو لاگو نہیں کیا جس کی وجہ سے ادویات کی برآمدات 400 ملین ڈالر سے زائد نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بھارت 28 ارب اور بنگلہ دیش 4 سے 5 ارب ڈالر کی برآمد کرتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں