ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری

بدھ 24 اپریل 2024 22:00

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) ایران کے صدر کے دورہ کے اختتام پر پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہر بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل 2024 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا،وفد میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل تھے،ایرانی صدر رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کی،ان مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا،انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے،ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ دونوں فریقوں نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی دوروں کے باقاعدہ تبادلے کے ذریعے باہمی روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا،دونوں پڑوسیوں اور مسلم ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور تہذیبی تعلقات کو اجاگر کیا گیا،دونوں فریقوں نے علمی، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے عزم اور لگن کا اعادہ کیا،دونوں ممالک نے تاریخی مذہبی سیاحت کو بڑھانے پر اتفاق کیا،دونوں فریقوں نے پاکستان ایران مشترکہ سرحد کو 'امن اور دوستی کی سرحد' ہونی چاہیے، پر اتفاق کیا،دونوں فریقوں نے خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے سیاسی، فوجی اور سیکیورٹی حکام کے درمیان باقاعدہ تعاون اور تبادلہ خیال کی اہمیت کا اعادہ کیا، دہشت گردی، منشیات کی سمگلنگ، انسانی سمگلنگ، یرغمال بنانا، منی لانڈرنگ اور اغوا کے انسداد پر تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں