آر یو جے پاکستان ملک بھر میں (آض)سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرے گی

تمام صوبوں میں رکنیت سازی کیلئے کمیٹیاں تشکیل ،مرکزی عہدیداران وصوبائی صدور نگرانی کریں گے

پیر 29 اپریل 2024 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) آر یو جے پاکستان ملک بھر میں (کل)منگل سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرے گی، تمام صوبوں میں رکنیت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ،مرکزی عہدیداران وصوبائی صدور نگرانی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ملک بھر میں(آج) منگل سے اپنی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرے گی ۔

(جاری ہے)

رکنیت کے لیے ڈیجیٹل رکنیت فارم جاری کردیا گیا ،بروقت رکنیت سازی کا عمل مکمل کرنے کے لیے تمام صوبوں کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں جس میں ہر کمیٹی کے تین رکن ہوں گے تمام صوبوں کے صوبائی صدور اور مرکزی عہدیداران رکنیت سازی کی نگزانی کریں گے ، رکنیت سازی 20مئی تک جاری رہے گی ۔ خواتین صحافیوں کی رکنیت سازی کو بہتر کرنے کے لیے خواتین ونگ کی صدر و سیکرٹری کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ علاقائی سطح پر کام کرنے والی خواتین صحافیوں کو زیادہ سے زیادہ تنظیم میں شامل کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں