اثاثوں سے متعلق وضاحت کیلئے علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن میں طلب

پیر 29 اپریل 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو (کل) منگل کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ طلب کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے الیکشن 2024 کیلیے دیے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں