ایوان بالا اجلاس، پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ اور سینیٹر شیری رحمن نے شمسی پینلز پر ٹیکس لگانے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری افواہوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا

پیر 29 اپریل 2024 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ اور سینیٹر شیری رحمن نے شمسی پینلز پر ٹیکس لگانے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری افواہوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر شمسی پینلز پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے ایک بحث چل رہی ہے اور حکومت نہ تو اس کی تردید کر رہی ہے اور نہ ہی اس کو اپنانے سے متعلق وضاحت کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہے تاکہ عوام کو مذید پریشان کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر اس کی تحقیقات کرے کہ ان افواہوں کے پیچھے کون ہے اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ اس وقت ملک آئی پی پیز کے شکنجے میں ہے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر صرف ٹیکسیشن کی خبر نہیں تھی اس میں نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے بھی لگا گیا تھا انہوں نے کہاکہ اس کا مقصد آئی پی پیز کو ملک میں مذید تقویت دینا ہے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر یہ بحث نہایت تشویشناک ہے اس کی وضاحت ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں