وزیراعظم کی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کو متحدہ قومی موومنٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 13 مئی 2024 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو گزشتہ روز چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پارٹی میں ایک نئی روح پھونکی اور پارٹی نے قومی مفادات کی خاطر مشکل فیصلوں میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لئے مزید متحرک ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں