اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کیس،سپریم کورٹ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بل کی منظوری سے آگاہ کرنے کاحکم
پیر 6 جولائی 2015 14:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوکل منگل تک حکومت سے بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون کے بل کی منظوری سے متعلق ہدایات لے کر آگاہ کرنے کاحکم دیدیا۔ پیر کو سپریم کورٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی سماعت ہوئی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عید سے پہلے انتخابات کا قانون پارلیمنٹ سے منظور ہونا ممکن نہیں جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا اسلام آباد شہری تیسرے درجے کے ہیں ‘ کیا اسلام آباد کے شہریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق نہیں‘ حکومت سے بل کی منظوری سے متعلق ہدایات لے کر آگاہ کیا جائے۔
بلدیاتی انتخابات ہمارے نہیں آئین کا تقاضا ہے قانون سازی ہو یا نہ ہو آئینی تقاضا پورا ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
عدالت میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں حکومت قانون کے مسودے میں ترامیم کرنا چاہتی ہے۔ بل میں ترمیم ہوئی تو نئے سرے سے تمام کام کرنا پڑے گا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بلدیاتی انتخابات کا قانون بن جائے گا سینٹ نے بل میں ترمیم کی منظوری دی تو یہ دوبارہ قومی اسمبلی جائے گا۔
پچاس سال تک قانون نہ بنے تو کیا بلدیاتی الیکشن بھی نہیں ہونگے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ 25جولائی کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے سپریم کورٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کل منگل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
طاہر محمود اشرفی کا اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بعد اس سال جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ..
سی ڈی اے سربراہ کی ڈپلومیٹک انکلیو میں سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر کی ہدایت
آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہےگا، ..
راولپنڈی میں آئیسکو کے 14 ہزار سے زائد اے ایم آئی میٹرز نصب
کیسکو انجینئر اورآفیسران صوبے میں بجلی کے بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنائیں ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ..
پاکستان اور ازبکستان کموڈٹی ایکسچینج کے رہنماؤں کا کیپٹل مارکیٹ کے نئے چیلنجز کے حوالے سے مستقبل کا ..
ماں کارشتہ محبت،قربانی اور مشکل وقت میں راحت و سکون کا ذریعہ ہے،شافعہ فلک
پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو سیاست کی نظر کردیاگیا ہے،ان معاملات کو درست کرنے کیلئے حکومت کوخصوصی توجہ ..
پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت،سیاست کے نام پر ریاستی مفادات سے کھیلنے والوں کی ملکی سیاست ..
اسلام چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد پولیس کی صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے، منشیات کی روک ..
ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 13 ہزار 100کیوسک پانی جاری ، ارسا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ