تھانہ گولڑہ کی حدود میں15سالہ لڑکی غیرت کے نام پر قتل

منگل 28 مارچ 2017 13:43

تھانہ گولڑہ کی حدود میں15سالہ لڑکی غیرت کے نام پر قتل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) تھانہ گولڑہ کی حدود میں15سالہ لڑکی کو اس کے والد نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ملزم نے قتل کے بعد تھانہ گولڑہ میں گرفتاری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

واقعہ منگل کی صبح 10بجے کے قریب پیش آیا جب تھانہ گولڑہ کی حدود میں واقعہ جودہ روڈ محلہ مہر علی میں ملزم نے اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر گھر کے اندر گولی ماری جس کے بعد وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں