پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں جو بھی فیصلہ آئے سب کو قبول کرنا پڑے گا، مریم اورنگزیب

سیاست اور کارکردگی ایک ساتھ ہیں، الگ نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیراعظم تمام منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں، وزیر مملکت اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

منگل 28 مارچ 2017 16:38

پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں جو بھی فیصلہ آئے سب کو قبول کرنا پڑے گا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں جو بھی فیصلہ آئے سب کو قبول کرنا پڑے گا، سیاست اور کارکردگی ایک ساتھ ہیں، الگ نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیراعظم تمام منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ملک کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم ہیں ، وزیراعظم کو باقی صوبوں کی طرح سندھ بھی عزیز ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست اور کارکردگی ایک ساتھ ہیں، انہیں الگ نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے ، اقتصادی ترقی ، تعلیم ، صحت کیلئے تاریخی کام کیا ہے، وزیراعلی پنجاب صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ ان کا وزیراعلیٰ بھی شہباز شریف جیسا ہو،محمد نواز شریف ملک کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کا عزم وزیراعظم کی قیادت میں لوگوں کی خدمت کرنا ہے،وزیراعظم تمام صوبوں میں ان منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں جو صوبائی حکومتیں مکمل نہیں کر سکیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑنا چاہئے جو فیصلہ آئے گا سب کو قبول کرنا چاہئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں