ذ*چینی پر رپورٹ نے وزیرِاعظم کی گڈ گورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا، نیئر بخاری

ّکسی چور کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم کے پاس یہ وعدہ پورا کرنے کا سنہری موقع ہے،بیان

اتوار 5 اپریل 2020 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئرحسینبخاری نے کہا ہے کہ چینی کے بحران پر انکوائری رپورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کی گڈ گورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں وفاق، پنجاب اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں کو چینی کے بحران کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو چینی کے بحران کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ کسی چور کو نہیں چھوڑوں گا، اب یہ وعدہ پورا کرنے کا ان کے لیے سنہری موقع ہے۔پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون کا یکساں، برابر نفاذ اور ایک ہی معیار وزیرِ اعظم عمران خان اور نیب کا امتحان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں