یورپ اور برطانیہ میں مقیم پاکستان اور آزاد کشمیر کے تارکین وطن نہ صرف وہاں کی سیاست و معیشت بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان

جمعہ 20 جولائی 2018 19:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ یورپ اور باالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستان اور آزاد کشمیر کے تارکین وطن نہ صرف وہاں کی سیاست و معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان کے بلامعاوضہ سفیروں کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں، یہ تارکین وطن مملکت پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ نجابت حسین چیئرمین جموں وکشمیر حق خودارادیت موومنٹ (یورپ) سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ جے کے آر ایس ڈی ایم اور اس کے چیئرمین کا یورپ اور برطانیہ میںمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔ اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے کہا کہ یورپین اور برطانوی تارکین وطن آزاد کشمیر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے صدر کو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں