حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا شہدائے گائوکدل کو خراج عقیدت

پیر 21 جنوری 2019 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںوکشمیر شاخ کے زیر اہتمام شہدائے گائوکدل کی یاد میں اسلام آباد میں حریت دفتر میں ایک دعائیہ مجلس منعقد کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے کنوینر سیدعبداللہ گیلانی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ سید فیض نقشبندی نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی اورتمام اکائیوں کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے ۔

شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پرجاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش ظاہر کی اور سانحہ گائوکدل کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالیوںکا سخت نوٹس لیں۔

اجلاس میں محمد رفیق ڈار، سید یوسف نسیم ، سید اعجاز رحمانی ، میر طاہر مسعود ، عبدالمجید میر ، شیخ محمد یعقوب، سلیم ہارون، محمد حسین خطیب، مرزار نثار ، عبدالمجید ملک ، عبدالمتین ، نذیر احمد کرنائی ، الطاف حسین وانی ، شمیم شال ، محمد سلطان بٹ، جاوید جہانگیر ، منظورالحق بٹ ، سید مظفر شاہ اور امتیاز وانی نے شرکت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں