اسلام آباد ، سی آئی اے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ آئی نائن کے علاقہ رمشہ کالونی میں چھاپہ مارکر شراب کی بھٹی پکڑ لی، چار ملزمان گرفتار

منگل 20 اگست 2019 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دور ان سی آئی اے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ آئی نائن کے علاقہ رمشہ کالونی میں چھاپہ مارکر شراب کی بھٹی پکڑ لی اور چار ملزمان گرفتار کرگئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں رضا محمد، سہیل، عظیم اور محمد محمود پٹیل شامل ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے 132بوتل شراب اور چار کینوں میں 120 لیٹر الکوحل بھی برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ نائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے ہدایت کی کہ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں