اسلام آباد ، تھانہ گولڑہ کی کارروائی، ڈکیتی کی واردات میں مصروف دو ملزمان گرفتار

منگل 21 جنوری 2020 13:36

اسلام آباد ، تھانہ گولڑہ کی کارروائی، ڈکیتی کی واردات میں مصروف دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گولڑہ شبیر احمد تنولی معہ ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں مصروف دو ملزمان گرفتار کرلئے ،ملزمان میں شیراز اور ریاض شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمدکرلیا گیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں