حقوق نسواں کسی تنظیم کا نام نہیں بلکہ ایک انقلابی نظریہ ہے، طاہرہ عبداللہ

بدھ 22 جنوری 2020 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) سماجی کارکن طاہرہ عبداللہ نے ہدایت کار خلیلالرحمان قمر پر تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ حقوق نسواں کسی تنظیم کا نام نہیں بلکہ ایک انقلابی نظریہ کا نام ہے۔

(جاری ہے)

نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے ڈرامہ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کے لکھاری ٖخلیل الرحمان قمر پر خواتین متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حقوق نسواں کسی تنظیم کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک انقلابی نظریہ ہے۔

یہ بات سمجھ اور یقین کی ہے کہ عورتیں بھی انسان ہیں۔انہوں نے کہا آپ مساوات ، حقوق کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں ، کون اچھی عورت ہے یا بری عورت ،یا وفادار عورت ہے ، کون قابل احترام ہے اس بات کو آپ نے نہیں بتانا،ایک عورت ہونے کی حیثیت سے کسی کو میری عزت اور میرا وقار کسی کو دینے یا لینے کا اختیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں