کنسٹرکشن شعبے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری

تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے، فکسڈ ٹیکس رجیم 31 دسمبر 2021 تک برقرار رہے گی

جمعہ 22 جنوری 2021 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) کنسٹرکشن شعبے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس19 جنوری کو جاری کیا تھا۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے، فکسڈ ٹیکس رجیم 31 دسمبر 2021 تک برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

آرڈیننس میں کہا گیا کہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے اذمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے، حکومت سرمایہ کاروں کو 30 جون 2021 تک چھوٹ دے گی جبکہ پراپرٹی خریدنے والوں سے 30 جون 2021 تک ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق 30 ستمبر 2023 تک منصوبے مکمل کرنے کی حد میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، یہ آرڈیننس انکم ٹیکس ترمیمی آردیننس 2021 کہلائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں