لاکھوں مقدمات زیر التواء ، انصاف پر سوالیہ نشان ،محمد فائق شاہ

چار لاکھ سے زائد مقدمات کا فیصلہ کون کرے گا، کبھی کسی حکومت نے سوچا ہی

بدھ 19 جنوری 2022 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ چار لاکھ سے زائد مقدمات کا زیر التواء ہونا، انصاف کے منہ پر تمانچہ ہے، جو حکومت کے لیے بڑا سوالیہ نشان ہے، کسی حکومت کی ترجیح انصاف نہیں ہے اور نہ ہی تھانہ کلچر میں تبدیلی لائی جاتی ہے، معاشرہ انصاف، انصاف کی دہائی دے رہا ہے مگر سننے والا کوئی نہیں، طاقتور اور کمزور کے درمیان قانون کا مذاق بنا دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی، انصاف عوام کی دہلیز پہ اور پراسیکوشن میں اصلاحات سب سے اولین ترجیح ہونی چاہیے، تمام اداروں پر مشتمل بورڈ بنا کر اصلاحات کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ تفریق ختم ہو، محمد فائق شاہ نے کہا کہ جب تک انصاف اور اختیار کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، سیاست، معاشرت اور معیشت آگے نہیں بڑھے گی، امن ترقی پارٹی نے اصلاحات کا لائحہ عمل دیا ہے، فوری عمل درآمد کیا جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت، انصاف میں رکاوٹ ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ پولیس اصلاحات کا عمل شروع ہی نہیں ہوا، وعدوں اور دعووں سے انصاف نہیں آئے گا اداروں کومضبوط بنانے کے لیے مکمل تربیت کی ضرورت ہے، امن ترقی پارٹی ہرفورم پر غریب عوام کی آواز اٹھائے گی تاکہ انہیں بروقت انصاف مل سکے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں