راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان

منگل 17 اپریل 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ اور نیم پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

(آج) بدھ کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ45، رسالپور36، مالم جبہ32، کالام26، دیر19، میرکھانی18، کاکول16، پارا چنار14، لوئر دیر، بالاکوٹ13، پٹن، ڈی آئی خان11، دروش، چترال10، کوہاٹ04، سیدوشریف03، پشاور01، مری24، جھنگ20، منگلا14، بھکر13، سرگودہا (ایئرپورٹ13، سٹی12)، نورپورتھل08، اسلام آباد (سیدپور08، بوکرہ07، گولڑہ04، زیروپوائنٹ02)، لیہ07، راولپنڈی (شمس آباد05، چکلالہ04)، جوہرآباد، شورکوٹ04، کامرہ03، چکوال، منڈی بہائوالدین02، جہلم، فیصل آباد، کوٹ ادو، ڈی جی خان، سیالکوٹ01، گڑھی دوپٹہ19، راولاکوٹ18، مظفرآباد17، کوٹلی10، زیارت 04، استور02 اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد43، مِٹھی اور چھور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں