آئندہ وزیراعظم وہی ہوگا جس کو عوام منتخب کریں گے، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ آئندہ وزیراعظم وہی ہوگا جس کو عوام منتخب کریں گے، مسلم لیگ (ن)2018 ء کے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مختصر عرصہ میں بجلی کے بحران کو ختم کرکے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور سی پیک منصوبے کا آغاز کرکے عالمی دنیا کو حیران کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہوں یا نواز شریف یا آصف زرداری قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وہی ہوگا جس کو عوام منتخب کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں