اسلام آباد ،سرادر احمد بخش سواگ کا این اے 187 کے آزاد امیدوار بہاد احمد خان کے سہیٹرکی حمایت کا اعلان

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) سرادر احمد بخش سواگ نے حلقہ این ائے 187 کے آزاد امیدوار بہاد احمد خان کے سہیٹرکی حمایت کا اعلان کرتے ہواُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے حلقے اور ملک کی وسیع تر مفاد کی خاطر آزاد امیدوار کی حمایت کی ہے اور اُن کامزید کہنا تھا ملک اس وقت ایک خطرناک موڑ پر ہے اور پہلے والی حکمتوں کی غلط پایسیوں کی وجہ سے ملک کے اندار مہنگی عروج پر ہے حکمران جماعت ہر طرف سب اچھا کی راگ آلاپتی نہیں تھکتی،تھر کے بھوک او پیاس سے بلکتے بچے آج بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، غریب آدمی تین وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہا ہے اور ملک میں پانی اور بجلی کابحران ہے اس پر سابق حکمران ناکام ہوئے ہیں اس الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوںکو تاریخ ساز شکست ہو گئی۔

(جاری ہے)

اُنکا کہنا تھاسیاسی جماعتوں کا الیکشن میں کالعدم شدت پسندوں سے مدد مانگنا شرمناک ہے ،اصولوں اور نظریات کی بات کرنے والے چند ووٹوں کی خاطر پاکستان دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ کر رہے ہیںالیکشن فری اینڈ فئیر ہونے چاہیں شرپسندوں کو الیکشن میں کھلی چھوٹ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک مجرم ہے اور اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہئے۔

شریف خاندان کو ان کے گناہوں کی سزامل رہی ہے،اُنہوں نے مزید کہا بروقت شفاف الیکشن کرانے کے عمل سے جموریت مضبوط ہوگی الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا وایلا مچانے والے اپنی شکست سے خائف ہیں احتساب کا عمل سخت اوربے رحمانہ ہونا چاہیے،انکا کہنا تھاجموریت کا تسلسل خوش آئند ہے عوامی سطح پر بھی شعوربلندہوتاجارہا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں