فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے زیر اہتمام ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو۔سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 20اگست کو کیا جائے گا

جمعہ 17 اگست 2018 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے زیر اہتمام ماہ اپریل ،جون 2018میں منعقد ہونے والے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو۔سالانہ امتحان 2018کے نتائج کا اعلان مورخہ 20اگست 2018پیر دن 2بجے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایسے امیدواران جنہوں نے موبائل فون نمبر داخلہ فارم میں درج کئے تھے ،ان کا متعلقہ رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے ان کو بھیج دیا جائے اگا ، متذکرہ بالا نتیجہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pkپر دستیاب ہے نیز ایس ایم ایس کے زریعہ رزلٹ معلوم کرنے کے لیے امیدواران fb space roll nmbr لکھ کر 5050پر بھیجنا ہو گا۔

تمام امیدواران کے رزلٹ کارڈ رزلٹ کے اعلان کے بعد بھجوا دیئے جائیں گے اور ریگولر امیدوارانکو ان کے رزلٹ کارڈ ان کے ادارے میں جب کہ ایکس پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتہ پر ارسال کر دیئے جائیں گے ،اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو مورخہ 05-09-2018تک اس کس رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30دن کے اندر بنام کنٹرولر امتحانات سیکریسی درخواست دے کر اپنا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں