قومی اسمبلی نے چار ستمبر کو قومی اسمبلی کا ہال بطور پولنگ اسٹیشن استعمال کرنے کی تحریک منظور کرلی

ہفتہ 18 اگست 2018 00:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) قومی اسمبلی نے چار ستمبر کو قومی اسمبلی کا ہال بطور پولنگ اسٹیشن استعمال کرنے کی تحریک منظور کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک پیش کی۔ اس ہال کو 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ ہائوس نے تحریک منظور کرلی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں