پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی مکمل ادارتی آزادی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں، فواد چوہدری

منگل 21 اگست 2018 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویڑن اور ریڈیو پاکستان کی مکمل ادارتی آزادی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ کی سیاسی سنسر شپ ختم کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں محکمہ اطلاعات میں بڑی تبدیلیاں نظرآئیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں