وفا قی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار ، قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون، 590گرام ہیروئن، اسلحہ 02 عدد کلاشنکو فیں، ایک عدد44بور رائفل، 03 پسٹل برآمد

منگل 18 ستمبر 2018 22:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون، 590گرام ہیروئن، اسلحہ 02 عدد کلاشنکوفیں، ایک عدد44 بور رائفل، 03 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار علی نے ملزم عمر ان سے چھینا گیا موبائل فون بر آمد کر لیا۔ اے ایس آئی شکیل احمد نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گرفتار ملزم نبیل شاہ کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ا ے ایس آئی محمد اکر م نے ملزم فیضا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر چھینا گیا مو با ئل فون اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر محمد حنیف اور سیف اللہ نے دو ملزمان فریا ل گو ہر اور رازق علی سے دو عدد کلا شنکوفیں ، ایک عدد رائفل ، ایک عدد پسٹل 30بور معہ 129روند بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ترنول پو لیس سب انسپکٹر ربنوازمعہ ٹیم نے دوملزمان نعمان بٹ اور ارم کنول کو گرفتار ان کے قبضہ سے 590گرام ہیروئن برآمد کر لی، تھا نہ شمس کا لو نی پو لیس کے سب انسپکٹر خا لد جاوید نے ملزم محمد نعمان سے مسروقہ مو ٹرسائیکل برآمد کر لیا، تھا نہ آبپارہ پو لیس کے اے ایس آئی محمد انو ر نے ملزم طا ر ق مسیح سے 12بو تلیں شراب بر آمد کر لی۔

تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی قاسم ضیا ء نے ملزم ریا ض سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کارکردگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں جو معاشرے کا امن و سکون برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے انسداد کیلئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں، پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں