نیپرا نے اٹھارہ سال بعد جاگراں ہائیڈرل پاور پراجیکٹ فیز ون کے ٹیرف کی منظوری دیدی

نیپرا کی منظوری کے بعدحکومت آزادکشمیر کو سالانہ چالیس کروڑ روپے آمدن ہوگی

پیر 24 ستمبر 2018 17:16

اسلام آباد/مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے اٹھارہ سال بعد جاگراں ہائیڈرل پاور پراجیکٹ فیزIکے ٹیرف کی منظوری دیدی، وزاعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی ہدایت پر نیپرا سے معاملہ اٹھایا گیا ،نیپرا کی منظوری کے بعدحکومت آزادکشمیر کو سالانہ چالیس کروڑ روپے آمدن ہوگی جبکہ 2011سے لیکر اب تک سوا تین ارب روپے کے بقایا جات بھی حکومت آزادکشمیر کو ملیں گے ، یہ بات حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ماضی کی حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث2011سی2018تک اس پراجیکٹ کا کوئی معائدہ نہیں تھا اس پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی ہدایت پر نیپرا نے جاگراں ہائیڈرل پاور پراجیکٹ فیزIکے ٹیرف کی منظوری دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں