سی آئی اے پولیس اسلام آباد نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران قتل، ڈکیتی، سرقہ بالجبراور دیگر جرائم میں ملوث 176ملزمان کو گرفتار کیا

ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد گلفام ناصر وڑائچ کی پریس کانفرنس

پیر 24 ستمبر 2018 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سی آئی اے پولیس اسلام آباد نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران قتل، ڈکیتی، سرقہ بالجبراور دیگر جرائم میں ملوث 176ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 23 چھینی گئی/چوری شدہ گاڑیاں، 14 موٹر سائیکل، موبائل فونز، طلائی زیورات اور بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن، منشیات اور نقدی مالیت 2 کروڑ 31 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا، 14 گینگز کے 37 ملزمان بھی شامل ہیں، پولیس نے اسی عرصہ کے دوران اندھے قتل کی 4 مقدمات جس میں کانسٹیبل ظہیر ثاقب اور فوجی سپاہی غلام دستگیر شہید کے مقدمات بھی شامل ہے، کو ٹریس کرکے ان میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی، 74 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے ان کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد گلفام ناصر وڑائچ نے سی آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی محمد حسین لاسی، ڈی ایس پی محمد ایوب، انچارج کار سیل فیاض احمد رانجھا و دیگر افسران و جوانوں کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ محمد حسین لاسی، DSP/CIA اسلام آباد کی زیرِ نگرانی سی آئی اے پولیس ٹیموں میں شامل افسران اور جوانوں نے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پولیس نے 4اندھے قتل کے مقدمات کو ٹریس کرکے اُن میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی۔

پولیس نے قتل کے مقدمہ نمبر193/14بجرم302ت پ7ATAتھانہ سبزی منڈی 13.04.2014 بوقت05:15 بجے صبح ملزمان مطیع اللہ اور گل باز عرف بازا اپنے دیگر ساتھی ملزمان نقیب، سلمان کے ہمراہ اٹک پٹرول پمپ آئی جے پی روڈ سبزی منڈی کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھے کہ ایگل پر مامور عملہ موقع پر پہنچ گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل ظہیر ثاقب موقع پر شہید ہوگیا تھا۔

اسی گینگ نے مقدمہ نمبر293/18بجرم 302/394ت پ تھانہ ترنول میں فوجی سپاہی غلام دستگیر ولد غلام رسول کو بوقت رات ریلوے پھاٹک ترنول کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا جو کہ بعد ازاں شہید ہوگیا۔ مزید برآں مقدمہ نمبر 224، 18.07.17 بجرم 302 ت پ تھانہ ترنول میں سحری کے وقت کشمیر جنرل سٹور بینظیر چوک ترنول کے مالک اسد اقبال ولد افسر خان کو دورانِ واردات مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔

تھانہ نیلورکے ایریا میں دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر دکاندار فہیم اختر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور نقدی و دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کے متعلق مقدمہ نمبر 18، 07.03.18 بجرم 302/396/412ت پ درج ہے جس میںبقایا ملزمان حماد عرف کلہ اور مبشر حسین اور اختشام علی ولد غلام ربانی کو گرفتار کر کے آلہ قتل 2ضرب پسٹل اور چھینے گئے 2عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کئے مزید اسی گروہ کے انکشاف پر ملزمان کے خلاف تھانہ کورال کے ایریا میں واردات کے دوران مزاخمت پر امتیازکو زخمی کر دیا تھا اور اُس سے نقدی چھین لی تھی جس کے متعلق مقدمہ نمبر274، 15.06.18 بجرم 394/34 درج ہے، پولیس نے 3ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان گرفتار کئے ہیں جبکہ ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے ڈکیتی کے 4مقدمات میں 12 ملزمان ، سرقہ بالجبر کے 20مقدمات میں 38ملزمان ، نقب زنی کے 6مقدمات میں 9ملزمان ، سرقہ عام کے 4مقدمات میں 5ملزمان ، برآمدگی عام اور متفرق کے 4مقدمات میں4ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔

اسی عرصہ کے دوران پولیس نے اسلحہ آرڈیننس کے تحت کارروائی کرتے ہوئی19ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 19 مقدمات درج رجسٹر کئے اور ملزمان سے 18پسٹل30بور ، ایک عدد ریوالور اور 91روند برآمد کئے جبکہ سی آئی اے پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے 13 مقدمات درج رجسٹر کئے اور ملزمان سے بھاری مقدار میںشراب 1329بوتلیں، الکوحل 310لیٹر 77ڈبے بیئر، 50خالی بوتلیں ،2175گرام چرس ، 115گرام ہیروئن برآمد کئے، قمار بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ریڈ کئے 20 ملزمان گرفتار کرکے نقدی مبلغ52470 روپے اور آلات قماربازی برآمد کئے ، پولیس نے 74مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے اُن کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے ۔

کار سیل پولیس نے کل 22گاڑیاں اور11موٹر سائیکلز برآمد کرکے 40ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ سی آئی اے پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں اور ملزمان سے شہریوں کی چھین گئی اشیاء کی برآمدگی میں پولیس ٹیموںکا اہم کردار رہا ہے جن کی حوصلہ افزائی کے لئے اعلیٰ افسران سے خصوصی انعامات کی سفارش کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں