ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ ،وزارت داخلہ نے سفارشات تیار کر لیں

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے حوالے سے اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لئے وزارت داخلہ نے سفارشات تیار کر لی ہیں ،آج (پیر) کے روز منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دینے کی سفارش کی گئی ہے، اس سے پہلے اختیار مجاز اتھارٹی کو حاصل تھا، مجاز اتھارٹی کبھی کابینہ اور عدلیہ سمجھی جاتی تھی۔

نئی سفارشات میں لفظ مجاز اتھارٹی کی جگہ سیکرٹری داخلہ لکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کسی بھی شخص کا چھان بین اور تحقیقات کی سطح پر نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکے گا۔سفارشات میں تین سال سے ای سی ایل میں شامل نام نکالنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان افراد کے نام نکالے جائیں گے جن کے حوالے سے عدالتی حکم موجود نہیں ہو گا۔ کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے سات روز قبل متعلقہ فرد کو آگاہ کرنا لازم ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں