حکومت لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے،شہزاد اکبر

اب کوئی شخص بیرونی ممالک میں اپنی بلیک منی کو چھپا نہیں سکے گا، ملوث بڑی مچھلیوں کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائیگا، انٹرویو

منگل 13 نومبر 2018 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر حکومت لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے،اب کوئی شخص بیرونی ممالک میں اپنی بلیک منی کو چھپا نہیں سکے گا، اس میں ملوث بڑی مچھلیوں کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائیگا۔ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی شخص بیرونی ممالک میں اپنی بلیک منی کو چھپا نہیں سکے گا، منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے 10 ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 700 ارب روپے کی بیرون ملک منی لانڈرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث بڑی مچھلیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے جو ان دنوں لندن میں چھپے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کیساتھ ہمار ے بہتر تعلقات ہیں، برطانوی اتھارٹی سے ایم ایل ایز پر تفصیلی بات ہوئی ہے، میرے دورہ برطانیہ کا مقصد مرکزی اتھارٹی سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹس رکھنے والوں اور منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بھی نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں