وزارت داخلہ کے واضح احکامات کھوہ کھاتے ، وفاقی پولیس اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

چوری اور ڈکیتی کی نو جبکہ ایک ہفتے کے دوران پچاس سے ذائد وار داتیں، شہری کروڑوں روپے مالیت نقدی اور اشیاء سے محروم ، ڈکیتوں کے خلاف مزاحمت کرنے کے واقعات میں بھی درجنوں افراد زخمی

بدھ 14 نومبر 2018 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) وزارت داخلہ کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی پولیس اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام ،گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں چوری اور ڈکیتی کی نو جبکہ ایک ہفتے کے دوران پچاس سے ذائد وارداتوں کے دوران شہری کروڑوں روپے مالیت نقدی اور اشیاء سے محروم ہو گئے دوسری جانب ڈکیتوں کے خلاف مزاحمت کرنے کے واقعات میں بھی درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

احسان نے تھانہ کوہسار پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے پنجاب کالج پارکنگ سے اس کا 125موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے۔دوسری جانب آفتاب احمد نے تھانہ ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر 13تولے طلائی زیورات ،موبائل فون سمیت دیگر قیمتی اشیاء مالیت 20لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمیع نے تھانہ ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے سیکٹر G-15سے اس کی کرولا گاڑی جس میں 5لاکھ 25ہزار روپے بھی مو جود تھے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔محمد ہارون نے تھانہ رمنا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے گھر سے 9تولے زیورات اور 50ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے۔طاہر شاہ نے تھانہ رمنا پولیس کو بتایاکہ ملزم طارق عزیر نے اپنے 4ساتھیوں کے ساتھ مل کر آئی اینڈ ٹی سنٹر میں اس کی دکان سے 95عدد پانی کی موٹرز کل مالیت 15لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے۔

ضمیر اختر نے تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے شہزاد ٹائون سے اس کا 125موٹرسائیکل نمبری AAL-888چوری کرکے فرار ہوگئے۔محمد فرید نے تھانہ آئی اے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اس سے اس کا موبائل فون چھین لیا ۔نبیل نے تھانہ نون پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح ملزمان نے اس سے اور اسکے دوست سے اسلحہ کی نوک پر پرس، اور ایل سی ڈی چھین لیا تاہم مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اسے گولی مار دی ۔کورال پولیس کو محمد رمضان نے بتایا کہ 3نامعلوم مسلح ملزمان نے اس کی بلاک فیکٹری سے 8لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں