اپوزیشن بلاوجہ ایوان سے واک آئوٹ نہیں کرتی، حکمران جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنے اراکین کو ایوان کا ماحول بہتر بنانے کی تلقین کرے

سابق وفاقی وزیر سینیٹر حافظ عبدالکریم کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 نومبر 2018 23:47

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) سابق وفاقی وزیر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ اپوزیشن بلاوجہ ایوان سے واک آئوٹ نہیں کرتی، حکمران جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنے اراکین کو ایوان کا ماحول بہتر بنانے کی تلقین کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران جماعت کے سینیٹر کا سینٹ میں رویہ نامناسب ہے، وہ ابھی تک اپنے آپ کو اپوزیشن میں سمجھ رہے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اس سیاست سے باہر نکلیں اور خود کو حکومتی رکن تصور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں