پاک ترک سکول چک شہزاد کے اکائونٹس آفیسر کی ملازمت سے معطلی اور تنخوا ہ کی عدم ادائیگی کے معاملہ پر وفاقی وزیر انسانی حقوق کو درخواست ارسال

جمعہ 16 نومبر 2018 22:06

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) پاک ترک سکول چک شہزاد کے اکائونٹس آفیسر مبارک علی نے ملازمت سے معطلی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملہ بارے وفاقی وزیر انسانی حقوق کو درخواست ارسال کی ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ پاک ترک سکول انتظامیہ نے انہیں جبری طور پر ملازمت سے نکالا ہے کیوں کہ ان کی کرپشن اور مالی بدعنوانی سامنے لایا تھا۔

مبارک علی نے وفاقی وزیر شیری مزاری کو تحریر کئے گئے خط میں اسرار احمد اور پرنسپل شکیل احمد کو ملزم ٹھہرایا ہے اور متعلقہ وزیر سے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک ترک سکول انتظامیہ کو طلب کرکے میرٹ پر انکوائری کی جائے اور سائل کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور نا انصافی کا ازلہ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

پاک ترک سکول انتظامیہ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور اپنے ادارہ کے خلاف کام کرنے پر مبارک علی کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا جبکہ مبارک علی نے الزام عائد کیا ہے کہ سکول میں پرنسپل کی کرپشن سامنے لانے پر انہیں ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے ۔ ابتدا مین پاک ترک سکول انتظامیہ نے مبارک علی کا تبادلہ خیر پور کیا تھا لیکن اب اسے ملازمت سے مکمل طور پر فارغ کردیا گیا یہ اور اب یہ معاملہ انسانی حقوق کی وزارت کو ارسال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں