پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلباء کا علمی دن ہفتہ 17 نومبر 2018ء کو منایا گیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلباء کا عالمی دن ہفتہ 17 نومبر 2018ء کو منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز، تعلیمی اداروںِ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں طلباء کی ضروریات اور مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے نجی تعلیمی ادارے کے پروفیسر بابر سلیم نے کہا کہ کسی بھی ریاست کے مستقبل کا انحصار طلباء کی کارکردگی پر ہوتاہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ حصول علم کے لئے محنت کریں تاکہ مستقبل میں قوم و ملک کا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں