اسلام آباد کی حدود میں قائم کردہ صنعتیںانوائرمنٹ منیجمنٹ پلان کی منظوری حاصل کریں،
مقامی صنعتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون، تکنیکی معاملات میں مدد فراہم کرنے کو تیارہیں پاکستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی ڈائریکٹر جنرل فرزانہ الطاف شاہ کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب
منگل 11 دسمبر 2018 17:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس وقت کوئی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ موجود نہیں ہے جس سے صنعتوں کا پانی ضائع جا رہا ہے اورآنے والی نسلوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا لہذاانہوںنے اس بات پر زور دیا کہ مقامی صنعتیں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی کوشش کریں تا کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتیں ٹھوس ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ لگانے کی بھی کوشش کریں تاکہ ماحول کو اس کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ ان کا ادارہ ماحول دوستانہ پیداواری سرگرمیوں کے فروغ دینے کیلئے مقامی صنعتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور تکنیکی معاملات میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا صنعتی شعبے کیلئے ضروری ہے کیونکہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے ہی وہ پائیدار ترقی حاصل کر سکتی ہیں اور چین کے ہم منصبوں کے ساتھ بہتر مقابلہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے آلودگی پر قابو پانے کی مقامی سٹیل انڈسٹری کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ دیگر صنعتوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری مقامی صنعتوں کے تعاون سے اسلام آباد میں پہلا گرین انڈسٹریل زون قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے تا کہ اس کو رول ماڈل بنا کر ملک کے دیگر صنعتوں علاقوں میں اپنایا جا سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے مقامی سٹیل انڈسٹری کی پیداواری سرگرمیوں کو ماحول دوستانہ بنانے کیلئے ضروری تعاون فراہم کرنے پر فرزانہ الطاف شاہ اور ان کے ادارے کے تعاون کو سراہا ۔ انہوںنے کہا کہ پیداواری سرگرمیوں کو ماحول دوستانہ بنانا صنعتوں کے اپنے مفاد میں ہے لہذا انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی دیگر صنعتوں کے ساتھ بھی تعاون کرے تا کہ وہ مرحلہ وار انداز میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر اپنی سرگرمیوں کو ماحول دوستانہ بنا سکیں۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر ای پی اے کے ساتھ مل کر صنعتی شعبے کی پیداواری سرگرمیوں کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے کوشش کرے گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے صنعتی شعبے کی پیداواری سرگرمیوں کو ماحول دوستانہ بنانے کیلئے ایک مثبت اپروچ اپنانے پر ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی محترمہ فرزانہ الطاف شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیمیں تشکیل دے کر مقامی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیوں کو ماحول دوستانہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ میاں اکرم فرید، طارق صادق، عثمان خالد اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مقامی صنعتوں کو کچھ وقت دیا جائے تا کہ وہ بتدریج جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا کر اپنی پیداواری سرگرمیوں کو آلودگی سے پاک بنانے کی کوشش کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 3 مئی کو آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور یکم مئی کو منایا جائیگا
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
صحت مند پاکستان کے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق