حکومت اربوں روپے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ،ذوالفقار بخاری

موبائل فون پر ڈیوٹی اسمگلنگ روکنے کے لیے لگائی جا رہی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی

منگل 11 دسمبر 2018 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی(او پی ایف) ذوالفقار بخاری نے کہا ہے حکومت اربوں روپے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ موبائل فون پر ڈیوٹی اسمگلنگ روکنے کے لیے لگائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے پاکستان میں آنے والے اوورسیز کو ڈیوٹی چارجز ل? بغیر ایک موبائل فون رجسٹر کرنے کی اجازت ہوگی۔ زائرین کو رومنگ والے فون پر ڈیوٹی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی. اس کے علاوہ پاکستان میں 30 دن سے کم عرصے تک استعمال کیے جانے والے فون پر بھی چھوٹ ہوگی پہلی دسمبر 2018 سے قبل پاکستان میں استعمال کیے گئے فون کو بہی استشنا حاصل ہوگا۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں