اسلام آباد،شادی سے انکار پر دوشیزہ کے گھرگھس کر تڑیاں لگانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) شادی سے انکار پر دوشیزہ کے گھرگھس کر اسے تڑیاں لگانے والے شخص کے خلاف رمناپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

جی الیون ون کی رہائشی ارذلش جمشیدنے پولیس کوبتایاکہ ملزم واصف عباسی نے مدعیہ کو شادی کا جھانسہ دیا اورخود کوکنوارہ ظاہرکیا۔مدعیہ نے اپنے طورپرپتہ لگایاتوملزم شادی شدہ نکلاجس پر مدعیہ نے شادی سے انکار کردیا۔مدعیہ کے انکار پر ملزم آپے سے باہرہوگیا اورگھرآکر بدتمیزی کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں