سی ڈی اے اہلکاروں نے ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور تاجروں کے گھروں کے باہر سیکیورٹی کیبن بھی اٹھانا شروع کردیئے

تاجر تنظیموں اور ریٹائرڈ افسران کا شدید ردعمل کا اظہار

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سی ڈی اے اہلکاروں نے ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور تاجروں کے گھروں کے باہر رکھے گئے سیکیورٹی کیبن بھی اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔تاجر تنظیموں اور ریٹائرڈ افسران کی طرف سے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے اپنا اصل کام کرنے کی بجائے غیر ضروری حرکتیں کررہا ہے ۔

سی ڈی اے وہ زمین خالی کروائے جس پر مافیا نے دیدہ دلیری سے قبضا کیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

لوگوں نے اپنی کوٹھیوں سے ملحقہ سی ڈی اے کی ملکیت اربوں روپے کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے لیکن سی ڈی اے کے اہلکار اس طرف رخ ہی نہیں کرتے ۔ البتہ کاغذوں میں اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے گھروں کے باہر سیکیورٹی کیبن اٹھاتے جارہے ہیں ۔اسلام آباد کی تاجر تنظیموں ، سول سوسائٹی اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سی ڈی اے کے اہلکار وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کام کریں اور قیمتی ز مینوں کو واگزار کروائیں نہ کہ سیکیورٹی کیبن اٹھا کر شہریوں کو نہتا کردیا جائی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں