وزارت صحت کا ہسپتالوں میں ڈرگ انونٹری آن لائن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل 18 دسمبر 2018 18:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وزارت صحت نے ہسپتالوں میں ڈرگ انونٹری آن لائن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو ادویات کی دستیابی کے سلسلہ میں ڈرگ انونٹری آن لائن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرایاگیا ہے جس کا مقصد ٹائم سے پہلے ادوایات کی اسٹک کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے۔

تاکہ مریضوں کو بروقت ادویات فراہم کی جا سکیں۔ اس سسٹم سے ادویات کی کمی کا بروقت پتہ چل سکے گا اور ضروری ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مریضوں کے علاج معالجہ کو یقینی بنانے کے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مریضوں کو صحت کی تمام تر سہولیات فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کا بجٹ بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہماری حکومت وسائل انسانوں پر خرچ کرے گی جبکہ ہسپتالوں میں آن لائن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا ہیلتھ کارڈ دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا رہے ہیں جس سے پورے ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو صحت کی مفت اور بہترین سہولیات میسر سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں