وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول سردار علی محمد خان مھر کی زیر صدارت صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی ویڈیو کانفرنس

جمعہ 18 جنوری 2019 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول سردار علی محمد خان مھر کی زیر صدارت صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی۔ اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ، آئی جی اسلام آباد اور اے این ایف کے افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا انعقاد سپریم کورٹ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کے تناظر میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسداد منشیات کے حوالے سے تجاویز زیر غور آئیں۔ وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول سردار علی محمد خان مہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے مل کر منشیات کی روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کے مستقبل کے لئے سوچنا ہے اور منشیات کے انسداد کے لیے ملکر حل نکالنا ہے۔ اجلاس میں صوبوں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر بھی غور ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں