بلوچستان میں مسلم لیگ(ن ) کو یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم بنایا جائے گا،عبدالقادر بلوچ

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

اسلام آباد +کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سے اتوارکو اسلام آباد میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکرجمال شاہ کاکڑ نے ملاقات کی۔ جمال شاہ کاکڑ نے صوبائی صدر کو بتایا کہ 30جنوری تک بلوچستان بھرمیں ڈؤیژنل سطح پر پارٹی کی تنظیم نو مکمل کرلی جائے گی اور ڈؤیژن صدور کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور عوام سے قریبی رابطے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور بلوچستان بھر میں پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کام جاری ہے۔

جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی و پارلیمانی جماعت ہے جو عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ، مرکزی صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جس کی پاداش میں پارٹی کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بناکرا نہیں جیلوں میں پابند سلاسل کیا گیا ہے لیکن آج تک قائدین کے خلاف ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن ) کو یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم بنایا جائے گا اورانشاء اللہ آنے والا وقت مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے۔ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی کو صوبے میں فعال بنانے کیلئے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑکی کوششوں کوسراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں