منشیات کے خاتمے کیلئے سزاؤں میں اضافہ کیا جا رہا ہے،علما کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی

منشیات ایک معاشرتی مسئلہ ہے ،معاشرے کی سطح پر ہی حل کرنا ہوگا، بریگیڈئیر مبشر کاظمی ریجنل کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس

جمعرات 24 جنوری 2019 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے کہاہے کہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لئے سزاؤں میں اضافہ کیا جا رہا ہے،منشیات کے خاتمے کے لیے علما کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جمعرات کو انسداد منشیات کے حوالے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے کہاکہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لئے کوشاں ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے کہاکہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لئے سزاؤں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے کہاکہ منشیات کے خاتمے کے لیے علما کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بریگیڈئیر مبشر کاظمی ریجنل کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منشیات ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

بریگیڈئیر مبشر کاظمی ریجنل کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہاکہ روزانہ کی بنیادوں پر میں والدین کی منشیات کے بارے کالز وصول کرتا ہوں۔ بریگیڈئیر مبشر کاظمی ریجنل کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہاکہ ہم نے تمام زمہ داری حکومت کے سپرد کر رکھی ہے۔ بریگیڈئیر مبشر کاظمی ریجنل کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہاکہ منشیات ایک معاشرتی مسئلہ ہے اسے معاشرے کی سطح پر ہی حل کرنا ہوگا۔

بریگیڈئیر مبشر کاظمی ریجنل کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہاکہ ہمارے ہاں تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف کوئی کام نہیں ہورہا۔ آئی جی اسلام آباد عامر محمود نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے نکل کر ہم منشیات کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد عامر محمود نے کہاکہ ہمیں مل جل کر منشیات کے خاتمے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ آئی جی اسلام آباد عامر محمود نے کہاکہ اساتذہ اور والدین کو بچوں پر نظر رکھنا ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد عامر محمود نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس طرح کا معاملہ نہیں کہ منشیات سے ہمیں بہت بڑا خطرہ ہو۔ آئی جی اسلام آباد عامر محمود نے کہا کہ منشیات کا شکار افراد کو مریض سمجھ کر ٹریٹ کرو۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں