انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منجمد اثاثے بحالی کی درخواست پر دلائل کیلئے حنیف عبا سی کے وکیل کو آئندہ سما عت پر طلب کرلیا

ہفتہ 2 فروری 2019 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منجمد اثاثے بحالی کی درخواست پر دلائل کیلئے حنیف عبا سی کے وکیل کو آئندہ سما عت پر طلب کرلیاہے ۔ ہفتہ کو درخواستوں پرسماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم نے کی۔مقد مہ میں بری ہونے والے باسط عبا سی اور محمد بلال کی جانب سے دائر درخواستوں پرِوکیل ذوالفقار عباس نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایفیڈرین کیس میں درخواست گزاروں کو عدالت نے باعزت بری کیا ۔

(جاری ہے)

ذوالفقار عباس نقوی ایڈوکیٹ نے کہاکہ بریت کے بعد درخواست گزاروں کی جائیداد و بنک اکاؤنٹ منجمد نہیں رکھے جا سکتے ۔ عدالت نے اے این ایف کی درخواست منظوری کے ساتھ 7 یوم کے اندر اندر اثاثے منجمد کرنے کے ثبوت طلب کئے تھے ،اے این ایف نہ تو ثبوت فراہم کر سکی اور نہ ہی جرم ثابت کر سکی ۔ ذوالفقار عباس نقوی نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے بعد اثاثے منجمد رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ۔ عدالت نے منجمد اثاثے بحالی کی درخواست پر دلائل کیلئے حنیف عبا سی کے وکیل آئندہ سما عت پر طلب ہوئے آئندہ سماعت 23 فروری تک بحث سما عت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں